،الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں)تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پاکستان ملک نعمان احمد لنگڑیال نے نومنتخب صدر سٹی پریس کلب ساہیوال حاجی حافظ میاں وقار یعقوب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پریس کلب کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نومنتخب کابینہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر مملکت پاکستان ملک نعمان احمد لنگڑیال نے مزید کہا کہ مثبت صحافت ہی معاشرے میں اصلاحات لاتی ہے اور حکومت علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے،صحافت ریاست کا ایک اہم ستون اور حکومت و عوام کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے، نظام کی بہتری اور معاشرے کی اصلاح کے حوالے سے صحافی برادری کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
