ملک بھر کی طرح انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے بیٹ نمبر16 ٹال پلازہ ہڑپہ پر واک ریلی کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

ہڑپہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ملک بھر کی طرح انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس خالد محمود کے احکامات کی روشنی میں بیٹ نمبر16 ٹال پلازہ ہڑپہ پر واک ریلی کا اہتمام کیا گیا

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر پولیس بیٹ نمبر 16 میں انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس خالد محمود کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی این فائیو سنٹرل محمد ندیم ، اور سیکٹر کمانڈر ایس پی شہباز عالم کی ہدایات پر کشمیر ڈے یوم یکجیتی کے طور پر منایا گیا جس میں موٹروے پولیس کے افسران نے ڈی ایس پی وحید القمر کی قیادت میں ٹال پلازہ ہڑپہ پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے واک کا اہتمام کیا گیا نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر پولیس بیٹ نمبر 16 میں ہونے والی واک میں مسافروں نے بھی کشمیریوں سے اپنی یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلی میں شرکت کی واک ریلی میں شریک موٹر وے پولیس کے افسران نے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور فلیکسیزز پکڑ رکھی تھی جن پر نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مذمتی الفاظ درج تھے یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ہونے والی واک ریلی میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کے پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری بہن بھائیوں کو یہ باور کروانا ہے کے آزادی کی اس جنگ میں وہ اکیلے نہیں ہیں ۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس موقع پر موجود افراد نے ہم کیا چاہتے آزادی کشمیر بنے گا پاکستان ہم لے کے رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں