پاکستان ایک عظیم فوجی سپاسالار سے محروم ہو گئے،وصال احمد

Spread the love

اللہ تعالی پرویز مشرف کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔معروف صحافی

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف صحافی وصال احمد نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام پاکستان کے صف اول جرنیلوں میں شمار ہوتا ہے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دشمن ممالک کیلئے ایک خوف تھے انہوں نے ہمیشہ دشمن کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی افواج پاکستان کی بہتری میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کلیدی کردار ہے۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف تقریبا نو سال 1999-2008 تک آرمی چیف رہے وہ 2001 میں پاکستان کی 10 ویں صدر بنے اور 2008 کے اوائل تک اس عہدے پر فائز رہے۔ پرویز مشرف نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی سن 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔معروف صحافی وصال احمد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم فوجی سپاسالار سے محروم ہو گئے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں