ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہے۔محمد زین اللہ خان

Spread the love

پاکستان اور پاکستانی قوم ترکیہ کی حکومت اور ترکی عوام کے ساتھ ہیں۔سیاسی و کاروباری شخصیت

قطر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ترکیہ اور شام شدید زلزلے سے لرز اٹھے 7.9 شدت زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 1400 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ غیر ملکی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 9.7 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلو میٹر تھی۔اس کے علاوہ ترک صدر طیب اردوان نے ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے اس موقع پر قطر میں مقیم سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے اپنی بیان میں کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم ترکیہ اور شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ ترکی اور شامی عوام کی بھرپور مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہلاک ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی افراد کو صحت یابی نصیب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں