چیف اکرام الدین کا ترکی میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس۔

Spread the love

عالم اسلام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ، شام اور لبنان کی حکومتوں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے انٹرنیشنل صحافی و انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ ترکیہ، شام اور لبنان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہے انہوں نے کہا کہ ترکیہ، شام اور لبنان کی حکومتوں اور عوام سے قیمتی جانوں کی ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہے۔ انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پوری عالم اسلام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ،شام اور لبنان کی حکومتوں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہے اقوام متحدہ ترکیہ کے ساتھ ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کریں۔ چیف اکرام الدین نے کہا کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کریں۔اور زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی اللہ تعالی جلد صحت یابی نصیب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں