اریب احمد مختار نے کہا کہ عوامی شکایات پر اراضی تنازعات کے حل کیلئے موقع پر جاکر میرٹ پر فیصلہ کرنا اولین ترجیح ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ عوامی شکایات پر اراضی تنازعات کے حل کیلئے موقع پر جاکر میرٹ پر فیصلہ کرنا اولین ترجیح ہے شہر میں گرانفروشوں کو لگام دیں گے سیکٹر مجسٹریٹس خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کے بنیادوں پر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر فوری طورپر کاروائی کی جارہی ہے، تاجر تنظیمیں خود ساختہ مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اس سے قبل انہوں نے اراضی تنازعہ کے سلسلے میں حیدر پورہ ڈومیال او ر کونوداس کا دورہ بھی کیا، چھاپہ مار کاروائیوں کے سلسلے میں میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم،قبل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹس عالم حسین،احمد اقبال پر مشتمل چھاپہ مار ٹیموں نے گرانفروشوں کے خلاف الگ الگ کاروائیوں کی رپورٹ بھی پیش کی، انہوں نے کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کاروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایات دیں، بعد ازاں، شہری کے شکایت پر بدبو دار ممتو فروخت کرنے والے ہوٹل مالک کے خلاف کاروائی کیلئے فوڈ انسپکٹرکو حکم دیا کہ فوری کاروائی کرکے رپورٹ دیں، انہو ں نے مزید کہا کہ شہریوں کی صحت عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں ڈپٹی کمشنر (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم روزانہ کے بنیادوں پر گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں