محمد علی شاہ کا صوبائی کابینہ کیلئے انتخاب بہترین اقدام ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل نیوز کے مطابق چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ محمد علی شاہ کو نگراں صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا محمد علی شاہ کا صوبائی کابینہ خیبر پختونخواہ کیلئے انتخاب بہت بہترین اقدام ہے محمد علی شاہ ایک ایماندار اور مخلص شخصیت ہے محمد علی شاہ نے ہمیشہ عوامی مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انکی لازوال عوامی خدمات قابل تعریف ہے ۔ چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ محمد علی شاہ کو نگراں صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں وہ محمد علی شاہ خیبر پختونخواہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔یاد رہے کہ محمد علی شاہ کالج دور سے سیاست سے وابستہ ہے اس سے پہلے وہ ضلع ناظم سوات بھی رہ چکے ہیں اور اپنے چار سالہ دور میں انہوں نے سوات میں کافی ترقیاتی کام کیے ہیں جو قابل تعریف ہے۔
