مہر ارشاد حسین کاٹھیا کی زیر قیادت ہڑپہ اسٹیشن پر الیکشن کراؤ ملک بچاؤ pti ورکر کنونشن کا انعقاد

Spread the love

خوف ہوگا مشکلیں ہونگی لوگ ناراض ہونگے مخالفت بھی ہوگی دل کو زخمی کر دینے والی باتیں بھی ہونگی مگر ہمیں اپنے قائد عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا ان چورلٹیروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے ۔ مہر ارشاد حسین کاٹھیا

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں) تفصیل کے مطابق 11فروری بروز ہفتہ ہڑپہ اسٹیشن نزد الولی پٹرولیم سروس شرقی بائی پاس ہڑپہ سابقہ ٹکٹ ہولڈر اور اُمیدوار حلقہ پی پی 198 مہر ارشاد حسین کاٹھیا کی زیرقیادت حلقہ کے پی ٹی آئی کے ورکرکا الیکشن کراؤ ملک بچاؤ کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مقامی چیف سپوٹران مہر ضمیر حیدر کاٹھیا۔ڈاکٹر محمد حسین۔ڈاکٹر محمد امجد۔ نائب صدر پی ٹی آئی ضلع ساہیوال۔حسن بشیر کاٹھیا۔ مہر وحید احمد کاٹھیا ۔مہر محمد سعید کاٹھیا۔مہر سلطان علی کاٹھیا۔احمد بخش کاٹھیا۔ملک غلام دستگیر کھوکھر۔ملک شفیق ا نجم۔چوہدر عمران بھلر۔شاہد جاوید گجر۔احمد حسن جٹ۔شہباز خان مردانہ۔خاور یونس سدھو۔رانا فرزند ۔ڈاکٹر جابر شاہ۔ڈاکٹر محمد امجد۔کی خصوصی شرکت کے ساتھ ساتھ ورکر کنونشن اور اپنی الیکشن کمپین کو جس طریقے سے مہر ارشاد حسین کاٹھیا اور ان کے ووٹر سپوٹرز دن رات محنت کررہے ہیں اور ان کی طرف سے جس قدر ورکر کنونشن کو کامیاب کرانے کے لیے کوشش ہو رہی ہے وہ قابل دید ہے اور ان سب چیزوں کو مد نظر رکھتےہوئے یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ورکر کنونشن میں ہزاروں افراد کی آمد متوقع کی جارہی ہے پی ٹی آئی کے ورکرز کے نام اپنے پیغام میں مہر ارشاد حسین کاٹھیا نے دعوت عام دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ورکر کنونشن پہنچنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مت سوچنا کہ مہر ارشاد کاٹھیا اپنے لیے آپ لوگوں کو بلا رہا ہے نہیں نہیں میں تو اپنے اور تمہارے قائد عمران خان کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ان چور لٹیروں کرپٹ مافیا کے خلاف نجات کی جدو جہد کے لیے نکلا ہوں اس لیے آپ لوگ بھی اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور میرا ساتھ دیں تاکہ ہم سب مل کر خان کے ہاتھ مضبوط کریں اس لیے ہمارے ورکر اس ورکر کنونشن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو یہ ثابت کردیں کہ یہ حلقہ پی ٹی آئی کا حلقہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں