گلگت (پ ر) شہر کی شکایت پر بدبو دار منتو بنانے والے مالک کے خلاف کاروائی، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے مجسٹریٹ عالم حسین اور فورس کے جوانوں کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کے دورن ہوٹل مالک کو گرفتار کرکے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ذوالفقار علی نے ہوٹل مالک پر بھاری جرمانہ عائد کرکے آئندہ کیلئے محتاط رہنے کا حکم دے دیا جبکہ بدبو دار اور باسی منتووں کو فوری طور پر تلف کرنے کیلئے کا بھی فیصلہ دیا۔ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عوامی کو منتو کے نام پر بیماریاں نہیں کھلا سکتے، حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے جو بھی ہوٹل مالک اپنے ہوٹلوں میں صفائی کا نظام بہتر نہیں بنائیں گے ہوٹلوں کو سیل کریں گے، انہوں نے چھاپہ مار ٹیموں سے کہا کہ وہ ہوٹلوں پر نظر رکھیں اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کاروائیاں جاری رکھیں۔
