اسامہ مجید چیمہ کا اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر آفیسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹیوں کا دورہ،

Spread the love

گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کا اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر آفیسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹیوں کا دورہ، تاجر حضرات پلاسٹک استعمال ترک کردیں متبادل ماحول دوست کپڑوں کے تھیلے استعمال کریں، اشیائے خورد نوش اور دیگر چیزیں کاغذ اور کپڑوں کے تھیلوں میں دیں، ریٹیلر، تھوک پرچون دکاندار ہٹ دھر می نہ دیکھائیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، ہم نے ہر حال میں پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنا ہے کیونکہ کینسر سمیت دیگر موذی امراض کے سبب پلاسٹک کابے جا استعمال ہے اور ماحولیاتی آلودگی کا ذریعہ بھی ہے سوموار کے روز ضلعی انتظامیہ کے آفیسران، تحفظ ماحولیات کے زمہ داران اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ اپنے دورے کے دوران تھوگ و پرچون دکانوں، ریٹیلر تاجروں اور سبزی وپھل منڈیوں کا تفصیلی معائینہ کیا، انہوں نے تاجروں، شہریوں اور تھوک و پرچون دکاندار وں سے بات چیت کی، تاجروں نے پلاسٹک کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے آگا ہ کیا متبادل تھیلوں کے دستیابی یقینی بنانے کیلئے میرٹ پر قرضہ جات کی فراہمی پر زور دیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ جو بھی تاجر پلاسٹک کے متبادل کپڑوں کے تھیلوں کے تیاری کی غرض سے قرضوں کی حصول کیلئے درخواست دیں گے میرٹ پر قرضہ کی فراہمی کیلئے متعلقہ ادارہ اقدامات یقینی بنائے گا بعدازاں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے پلاسٹک کے استعمال کے خلاف مہم کو شاندار الفاظ میں سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، شہریوں نے تاجروں کے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سودا سلف لینے کیلئے دکان آتے ہیں تو ہمیں پلاسٹک کے شاپرز میں ہی اشیا تھمادیے جاتے ہیں جسکی وجہ سے پلاسٹک کے خلاف مہم پر منفی اثرات مرتب ہورہا ہے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کو احکامات دئیے کہ مجسٹریٹس مشتمل ٹیموں کو روزانہ کے بنیادوں پر مارکیٹ چیکنگ کریں کہ دکانوں میں پلاسٹک سٹاک کو ضبط کریں اور انہیں بتائیں کہ وہ کپڑوں کے تھیلے استعمال کریں، جو بھی تاجر، تھوک و پرچون دکاندار تعاون نہیں کریں گے کاروائی کی جائے گی، صوبائی حکومت کے جانب سے جاری ہدایات پر ہر حال میں عملدرآمد کریں، اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے پلاسٹک کے خلاف کے خلاف مہم کی کامیابی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن دکانوں میں پلاسٹک کے استعمال کے کہا کہ گلگت کو پلاسٹک فری شہر بناکر ہی دم لیں گے تاجر تنظیموں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں