جہلم کی مشہور و معروف سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا ترکی کے زلزلے سے متاثرین کے لیئے عطیہ

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)جہلم میں جب بھی سماجی شخصیات کے فلاحی کاموں کا ذکر آئے گا۔تو ان میں صف اول کی سماجی شخصیات میں فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا نام سر فہرست لکھا جائے گا۔کسی مفلس و نادار کی بیٹی کی شادی ہو،کہیں پانی کا مسلئہ ہو،کہیں آفات ارض و سماوی سے متاثرین کی امداد و بحالی کا مسلئہ درپیش ہو،عید تہوار کے موقع پر ضرورت مندوں میں اشیائے خوردونوش اور زندگی کی اشیائے ضروریات تقسیم کرنا ہوں،تعلیمی اداروں میں مستحق طلباء وطالبات میں یونیفارمز،سکول بیگ اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہو۔غرضیکہ کوئی بھی فلاحی کام ہو۔فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔حال ہی میں ترکی میں جو قیامت خیز زلزلے نے تباہی مچائی ۔اور انگنت لوگ موت کی نیند سو گئے۔بیشمار لوگوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ان متاثرین کے لیئے آج فرحت کمال ضیاء نے محترم ڈپٹی کمشنر جہلم کو پانچ لاکھ روپے کا چیک ہیش کیا۔ان کے ہمراہ اے۔ ڈی۔ سی۔ آر(A.D.C.R) ڈاکٹر احسان اور چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جہلم بھی تھے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے جب صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں قیامت خیز سیلاب نے تباہی مچائی تھی۔اور لاکھوں لوگ،ان کے گھر،مال مویشی اور سب کچھ سیلاب کے منہ ذور ریلوں میں بہہ گئے تھے۔اس وقت بھی فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی فیملی نے سیلاب کے متاثرین کے متاثرین کی بحالی کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے متاثرہ علاقوں میں جا کر راشن،ادویات،موسم کی مناسبت سے کپڑے،بستر،خیمے اور پینے کے صاف پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ نقد رقوم بھی تقسیم کیں۔اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کو گھر بنا کر دیئے۔پینے کے لیئے صاف پانی کی دستیابی کے لیئے بورنگ کروا کر نلکے وغیرہ بھی لگوائے کر دیئے۔محترم ڈپٹی کمشنر جہلم نے ترکی کے متاثرین کے لیئے پانچ لاکھ کے چیک کے عطیئے کے لیئے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔کہ فرحت کمال ضیاء جیسے لوگ انسانیت کے ماتھے کا جھومر ہوا کرتے ہیں۔ان کی فلاحی و سماجی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں