آئین نے مجھے بھی تحفظ دیا ہے، الیکشن کی تاریخ عدالت میں نہیں اپنے دفتر سے دوں گا۔حاجی غلام علی
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ عدالت میرے لیے معزز ہے لیکن مجھے بلا نہیں سکتی۔ایک بیان میں حاجی غلام علی نے کہا کہ آئین نے مجھے بھی تحفظ دیا ہے، الیکشن کی تاریخ عدالت میں نہیں اپنے دفتر سے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کوئی ادارہ سہولیات فراہم نہیں کر رہا، انتخابات کے معاملے پر ہمیں مشاورت کرنی چاہیے، بار بار کہا تھا کہ اسمبلیاں نہ توڑو۔
