حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ کراچی میں پولیس آفس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہینگے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی سیکورٹی فورسز کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔آمین
