ہڑپہ مہنگائی مکاؤ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ احتجاجی ریلی

Spread the love

ہڑپہ مہنگائی مکاؤ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عمران خان کے حکم کے مطابق امیدوار حلقہ پی پی198 سید ثاقب عباس کرمانی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی

عمران خان نے جو لو لگائی تھی اس نے اب گئ چراغ روشن کردیے ملک کو بچانے کے لیے کپتان کا ساتھ دو معاشی بحران کے ذمہ دار یہ کرپٹ مافیا ہے جس نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔۔۔۔۔
سید ثاقب عباس کرمانی

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے احکاماتِ کی روشنی میں مہنگائی مکاؤ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ پر امن احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری وساری ہے کپتان کے حکم کے مطابق سنیئر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی ضلع ساہیوال اور امیدوار حلقہ پی پی 198سید ثاقب عباس کرمانی کی زیر قیادت ریلی کا اہتمام کیا گیا یہ ریلی جس میں ان ووٹرز سپورٹرز نے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھر پور شرکت کی سیدن شاہ سے شروع ہوئی سرور چوک اڈا مائی دی مسیت بوٹی پال چوک138/9L نائی والا بنگلہ سے ہوتی ہوئی ہڑپہ اسٹیشن پر پہنچی یہاں پر پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں صدر پی ٹی آئی ہڑپہ ڈاکٹر محمد امجد۔ملک شفیق انجم۔ملک غلام دستگیر کھوکھر۔چوہدری طاہر سموسے والے۔ملک مجاہد کھوکھر۔سید رضوان شاہ۔سید عمران شاہ۔ملک غلام فرید کھوکھر۔عابد مرتضیٰ کھوکھر۔سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے سید ثاقب عباس کرمانی اور ریلی کے شرکاء کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر مختصر سا خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شاندار استقبال کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور تمام برادریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس امپورٹڈ حکومت اور ان چور لٹیروں کی لوٹ مار کی وجہ سے آج بد ترین معاشی بحران سے دوچار ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے انہوں حضرت علی شیر خدا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ دیکھو کہ بات کہہ کون رہا ہے یہ دیکھو کہ کہنے والا بات کیا کہہ رہا ہے آج خان چیخ چیخ کر ملک بچانے کی بات کررہا ہے ملک کو آنے والے خطر ناک خطرات سے اپنی قوم کو اگاہ کررہا آئیے عمران خان کا ساتھ دیں آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیے کر خان کو دوتہائی اکثریت دلوائیں تاکہ کپتان بغیر ڈکٹیشن اور پریشر کے ملکی مفاد کے فیصلے کرسکے ہم نے اپنے قائد کے حکم پر احتجاجی ریلیاں نکالی اب عمران خان کے حکم پر جیل۔بھرو تحریک میں بھی اس حلقہ سے سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا سید ثاقب عباس کرمانی امیدوار حلقہ پی پی 198 نے ایک اور تاریخی واقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیونٹی اللہ تعالیٰ کی جسمانی طور پر چھوٹی سی مخلوق ہے اور جب حضرت سلیمان علیہ السلام کا قافلے کو دیکھا تو تو اپنے بچاؤ کی تدبیریں سوچنا شروع ہو گئیں اور ایک ہم ہیں کہ اشرف المخلوقات ہونے کے باوجود ہمارے ساتھ کون کیا کررہا ہے یا کرے گا اس طرف کوئی توجہ نہیں ایسی سوچ پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے اس ملک کو مزید برباد ہونے سے بچانے کیلئے ہم سب کواپنا اپنا رول ادا کرنا پڑے گا اکیلا عمران خان کچھ نہیں کرسکتا ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی خاطر ایک قوم بننا پڑے گا خان جب بیرون ملک جاتا تھا تو دوسرے ملکوں کے حکمران عمران خان کے ساتھ تصویر بنوانا اپنے لیے باعث عزت سمجھتے تھے آج دنیا ہمارا۔مذاق اڑاتی ہے خطاب کے اختتام پر انہوں پاکستان زندہ باد پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں