حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے ذلیل و خوار کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے۔معروف صحافی
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف صحافی وصال احمد نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے ذلیل و خوار کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔ معروف صحافی وصال احمد نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ روزمرہ کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام کے مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات بروقت مل سکے۔
