والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔محمد زین اللہ خان

Spread the love

تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔سیاسی و کاروباری شخصیت

قطر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ تعلیم مرد وخواتین دونوں پر فرض ہے لیکن اج کی نوجوان نسل تعلیم جیسی نعمت سے محرومی کا شکار ہے جو قابل افسوس ہے۔ اج جو قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہ تعلیم کی بدولت سے ہی ہے اس لئے تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تعلیم واحد شعبہ ہے جس کی وجہ سے انسان زندگی میں کچھ بن سکتا ہے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت ملک بھر میں تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کریں اور بچوں کو تعلیم جیسی محرومیوں سے نجات فراہم کرے کیونکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں