چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

Spread the love

گلگت (پ ر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اشیائے خورد نوش کے قیمتوں کو مستحکم کرنے کیلئے تاجروں کا تعاون بہت لازمی ہے تاجر تنظیموں، سول سوسائیٹی اور عمائدین شہر کے ساتھ ملکر خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہونگے، اجلاس کا مقصد اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں نظر ثانی کرتے ہوئے شہریوں کو سہولیات پہنچانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مقامی میڈیا و سوشل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی اور زائد منافع خوری کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ، تاجرو ں اور عوام کا تعاون بہت ضروری ہے مالی مشکلات میں اضافے کے باعث چھوٹے ملازمین بالخصوص دہاڈی دار اور اور محنت کش طبقہ شدید متاثر ہے، ہماری کوشش ہے کہ گرانفروشوں کو لگام دینے اور محنت کش طبقے کو ریلیف دینے کیلئے گرانفروشی پر قابو پائیں، الحمداللہ ہماری کوششیں کامیاب ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خور دنوش کے روزانہ کی بنیادوں پر قیمتوں کے تعین کیلئے اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک مارکیٹ کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، انکی ہی کوششوں سے زائد منافع خوری پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے قیمتوں کو استحکام دینے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کوشاں ہے بحیثیت چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ وقت کی ضرورت ہے کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے خصوصی ہدایات روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت کیاہے، سیکٹر مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ضلعی انتظامیہ کی کامیابی آپس میں سٹیک ہولڈرز کی باہم ورکنگ ریلشن شپ کی بدولت مارکیٹ پر مکمل کنٹرول ہے، اسکے باوجود کوئی تاجر، دکاندار جان بوجھ کر زائد منافع خوری اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہی کرتا ہے تو دکانیں سیل، بھاری جرمانوں اور جیل کی سزا جیسے اقدامات کئے جاتے ہیں یہ سب عوامی شکایات پرعملدرآمد کیا جاتا ہے انہوں نے میڈیا ورکرز سے تعاون می اپیل کی اور جہاں بھی خلاف ورزی ہورہی ہے تو بلا جھجک ہمیں بتائیں فوری کاروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں