یورپی یونین اور انسانی حقوق کے ادارے یورپ کے اندر مقیم تارکین وطن کے مسائل و مشکلات پر توجہ دینے میں کردار ادا کریں۔
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ اٹلی میں بحری جہاز ڈوبنے کے نتیجے میں 59 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جنوبی ساحل پر جہاز ڈوبنے کے نتیجے میں 59 تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ اطالوی کوسٹ گارڈ نے 80 تارکین وطن کو بچا لیا یاد رہے کہ جہاز میں کم از کم 150 افراد سوار تھے اس موقع پر بین الاقوامیاردو گلوبل یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہلاک ہونے والے تارکین وطن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ غریب اور بے روزگاری کی وجہ سے تارکین وطن اپنے ملک و قوم کو چھوڑتے ہے اور بیرونی ممالک اتے ہے حکومتوں کو بھی چاہیے کہ اپنے عوام پر ظلم و زیادتی بند کرے اپنے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کردار ادا کریں تا کہ عوام غلط طریقوں سے یورپ انے والے راستے اختیار نہ کرے غلط طریقوں سے یورپ انے والے راستے اکثر اوقات میں انسان کیلئے مرنے کا سبب بنتے ہے. اردو
یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے یورپی یونین اور انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ یورپ کے اندر مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات پر توجہ دینے میں کردار ادا کریں تا کہ تارکین وطن کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن کو بھی چاہیے کہ یورپی یونین قوانین کی پاسداری کرے کیونکہ قوانین کی پاسداری ہر فرد کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔
