کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں، فرید ٹاؤن ایف بلاک میں سیوریج مسائل کا نوٹس، خود دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لیا، حل تک تمام عملہ فیلڈ میں موجود رہے، کمشنر کی ہدایت۔ انہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اکرم وٹو، سی او کارپوریشن کاشف محمود،ایم او ندیم صفدر اور غلام عباس اور اے سی جنرل وقاص ظفر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔انہوں نے جھال روڈ پر نئے تعمیر ہونے والے برج کی رابطہ سڑکوں کی کارپیٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جس پر ایکسین ہائی وے نے بتایا کہ سڑک پر 15مارچ تک پسپ کے تحت سیوریج کے پائپ بچھانے کا کام مکمل ہو جائے گا جس کے بعد کارپٹنگ کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے جھال روڈ کے مسیحی قبرستان اور یادگار ساہیوال میں روشنی کے بہتر انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ مارچ میں شہرکے پارکوں اور شاہراہوں کے کناروں پر شجرکاری کی جائے اور اس میں عوام کی شرکت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں