سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم کا اجلاس ۔

Spread the love

۔۔جہلم(اختر شاہ عارف)آج سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم کا اجلاس مقامی ہوٹل شیخ چرغہ ہاؤس مشین محلہ نمبر 3 میں منعقد ہوا۔جس کا اہتمام محمد سمیع اللہ ڈسٹرکٹ کوارڈینٹراور راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ سوشل آرگنائزر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک نے کیا تھا۔اس اجلاس میں سیدہ شاہدہ شاہ کنوینئر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک،محکمہ تعلیم کے افسران ،نعیم بھٹی،ڈاکٹر انوار قریشی،ڈاکٹر تصور حسین مرزا،انعام۔الحق مرزا،رضوانہ اکرم جنجوعہ،نور العین قریشی،نثار بھٹی،سید اختر علی شاہ،مختلف مکتبہ فکر کی چیدہ چیدہ شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس اجلاس میں مختلف تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیئے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں ایک جامع منصوبہ بندی پر زور دیا گیا۔اجلاس میں سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر انوار قریشی،ڈاکٹر تصور حسین مرزا،سید اختر علی شاہ اور راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ سمیت دیگر ممبران نے مختلف تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کو اپنی اپنی سطح پر حل کرنے کے حوالے سے اپنی کوشش کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔جسے تمام حاضرین نے تالیاں بجاتے ہوئے ان کی کوششوں کو بھر پور طریقے سے سراہا۔اجلاس کے اختتام پر اجلاس کے تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ھس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں