واٹر منیجمنٹ اور محکمہ واسا کو ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنا چایئے،اریب احمد مختار

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ بھل صفائی کامیاب بنانے کیلئے محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، واٹر منیجمنٹ اور محکمہ واسا کو ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنا چایئے تاکہ کوہلوں کی صفائی یقینی بناکرآبپاشی کیلئے پانی کی ترسیل یقینی بنایاجاسکے، سربند کی تعمیر، جگہ کوہلوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث پانی کے ترسیل مشکلات درپیش ہیں، زمینداروں کو 23مارچ تک پانی دینا ہے لہذا متعلقہ محکموں کے چاہیے کہ حکومت کے جانب سے دئے گئے احکامات کے مطابق عملدرآمد کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جہاں بھی مشکل درپیش ہوگی وہاں عوامی تعاون لیا جائے، کوہلوں کی صفائی کیلئے ٹھیکیدار پہلے ہی کام کررہے ہیں مگر متعلقہ اداروں کے جانب سے تعاون نہ ہونے سے تعمیراتی کام میں خلل پڑ رہا ہے، لہذا متعلقہ اداے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ عملی تعاون یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے رو ز کوہلوں کے صفائی اور مرمت کے سلسلے میں بلائے گئے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکاکہنا تھاکہ زمینداروں کے جانب سے زور دیا جارہا ہے کہ کوہلوں کی صفائی اور مرمت کا مکمل کریں، اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ٹاون انجینئر منور حسین نے تفصیلی طور پر کوہلوں پر جاری تعمیراتی کام کے سلسلے میں آگا ہ کیا، انہوں نے کوہل بالا اور پائن کے پانی کے فراہمی کے سلسلے میں سربند پر کام کی رفتار کو غیرتسلی بخش قرار دیا، جب تک سربند پر کام مکمل نہیں ہوگا آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی میں مشکلات ہیں چیف آفیسر نے مزید کہا کہ کوہل بالا او ر کوہل پائن کے علاوہ سردار کوہل پر بھی کا جاری ہے۔ اجلاس میں محکمہ واسا، جی بی ڈی ایم اے، جی ڈی اے، محکمہ زراعت کے آفیسران نے اپنے اپنے اداروں کے جانب سے کوہلوں کی تعمیراتی کام کے سلسلے میں آگاہ کیا، علاوہ ازیں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے اس بات زور دیا کہ اداروں کے باہم مضبوط رابطہ کاری اورایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے ہی مزکورہ مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔ کوہلوں میں پانی چھوڑنے کیلئے مرمتی کا م کو تیز کردیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں