چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں چکن نرخنامہ مقرر کردیا جائے گا،

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں چکن نرخنامہ مقرر کردیا جائے گا، زندہ ومذبحہ شدہ مرغیوں کے تازہ ترین نرخنامہ شہر کے چار اہم جگہوں پر پینا فلیکس کے ذریعے آویزاں کیا جائے گا جو بھی پولٹری کا نیا مال گلگت پہنچے گا پولٹری ہول سیلرز مالکان تحصیل انتظامیہ کو مطلع کرنے کا پابند ہوں گے، پولٹری مالکان خود سے کوئی ریٹ مقرر نہیں کرسکیں گے، پولٹری نرخنامہ مارکیٹ کے مطابق میں خود طے کرونگا۔ جس میں پولٹری ہول سیلرز، ریٹیلرز کے تمام اخراجات شامل ہوں گے۔ زندہ مرغی، چکن خالص گوشت، پوٹے کلیجی، سری پائے، سب کے ریٹس طے ہونے جارہے ہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خودساختہ مہنگائی کو روکنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے رو زانتظامی آفیسران،پولٹری بیوپاریوں، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے طے شدہ نرخناموں پر عملدرآمد نہ ہونے اور خلاف ورزی کی صورت میں الفا کنٹرو ل سیل میں اپنی شکایات درج کروائیں، جسکا نمبر 05811-920724 پر کسی بھی وقت شکایات نوٹ کرواسکتے ہیں، گرانفروشوں کو کسی صورت دونو ں ہاتھو ں شہریوں کو لوٹنے نہیں دونگا، انہوں نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر، میٹ انسپکٹر، سیکٹر مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی کوہدایات دیں کہ وہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے روزانہ کے بنیادوں پر کاروائیاں کریں گے تاکہ شہریوں کو سہولت دی جاسکے۔ پولٹری مالکان سے فری ہینڈ واپس لیاجارہا ہے خلاف وری پر سخت کاروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں