چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال کی جانب سے عدم توجہی غفلت کا شکار 7 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال کی جانب سے عدم توجہی غفلت کا شکار 7 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں کے نام رمضان 13 سال،سلمان 9 سال،حسنین 10 سال،محمد شیراز 11 سال، ذیشان علی 11 سال، عارف 12 سال اور کاشف 11 سال ہے جنہیں پرانا ہڑپہ روڈ،مڈھالی روڈ اورسرور چوک ساہیوال سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یاچائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں