صوبائی حکومت کے احکامات پر لینڈ ریفارمز ایکٹ کی تیاری کیلئے مقامی انتظامیہ نے کوششیں تیز کردی

Spread the love

گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے یہاں دربار ہال تحصیل آفس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے ہمراہ مقامی میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر لینڈ ریفارمز ایکٹ کی تیاری کیلئے مقامی انتظامیہ نے کوششیں تیز کردی ہیں اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اضلاع میں مشاورت جاری ہے،کمشنر گلگت ریجن کے نگرانی میں ضلع گلگت میں بھی لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 کی تیاری گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف فورموں اجلاسز جاری ہے، اس سلسلے میں وکلاء برداری، صحافیوں، نمبرداروں، اور عمائدین کے ساتھ مشاورت جاری ہے ہمارا مقصد لینڈ ریفارمزایکٹ کی تشہیر کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو آگاہی ملے، جس کے روشنی میں مثبت تجاویز سامنے آسکیں، خالصہ سرکار اراضی کو کس طرح تقسیم کیاجائے اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر ایک فارمولہ طے کریں گے، جس کے جہاں بھی خالصہ سرکار ارضی ہوگی کھیوٹ داروں میں تقسیم کی جائے گی، انتظامیہ کی کوشش ہوگی حقدار کو حق ملے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو، مشاورت کا مقصد بھی اجتماعی نتیجہ اخذ کرنا ہے انکا کہنا تھا کہ مقامی صحافیوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ و ہ علاقے کے بہتر مفاد کیلئے کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں، انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کو بروقت طے کیا جائے تا کہ وزیر اعلیٰ کے کاوشوں کو جلد ازجلد عملی جامہ پہنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی مسرت کے ساتھ عوام کو آگاہ کررہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے درینہ مطالبہ عنقریب پورا ہونے جارہا ہے، خالصہ سرکار ارضی کے مالکانہ حقوق کے عوامی مطالبہ پر لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں، مقامی صحافیوں کو بریفنگ دینے کا مقصدبھی یہی ہیں کہ عوام کو اعتماد میں لیا جائے، گزشتہ روز ہائی بار کے وکلاء کے ساتھ بھی مشاورت حوصلہ افزا رہی امید ہے جلداز جلد تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا مرحلہ مکمل کرلیا جائے گا۔ بعد ازاں خصوصی اجلاس میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں لیڈ ریفارمز ایکٹ بعض شقوں کے حوالے سے تشریح پر شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے لینڈ ریفارمز ایکٹ کے تیاری کے سلسلے منعقدہ اجلاس میں شریک ہونے پر مقامی صحافیوں اور وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ دونوں معز ز فورموں کے ساتھ مفید گفت و شنید ہوئی، اچھی تجاوز کو ایکٹ کاحصہ بنادیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وکلاء برادری اور گلگت پریس کلب کے عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاکہ اس اہم قانون سازی کیلئے ہمارا موقف سنا، اور اجلاس میں بلایا، امید ہے انتظامیہ آئندہ بھی عوامی اہمیت کے قوانین بنانے سے قبل علاقے کے اہم سٹیک ہولڈر کو اعتما د میں لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں