ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک برٹش کونسل کا آئلز سرٹیفائیڈ ٹرینر بننے پر مبارکباد, ڈاکٹر غلام حسین سابق وزیر

Spread the love

برٹش کونسل کے عالمی ماہر تعلیم ڈاکٹر ایڈن تھورن نے ایم ڈی SLS سرفراز ملک کو سرٹیفیکیٹ پیش کیا
SLSکالج کے ایم ڈی سرفراز ملک نے کامیابی کیساتھ آئلز انٹرنیشنل لیول کی ”ٹرین دی ٹرینرز“ٹریننگ حاصل کر لی
اسلام آباد…….(جہلم سے عزیز اللہ بٹ کی رپورٹ).سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کو برٹش کونسل کے آئلز سرٹیفائیڈ ٹرینر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر حصہ میں ٹریننگ اور سیکھنے کا عمل جاری رکھنے سے کامیابیاں آپ کی قدم چومتی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ایس ایل ایس کالج جہلم کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک کو میابی کیساتھ آئلز کیلئے ”ٹرین دی ٹرینرز“ گلوبل ٹریننگ دوسری مرتبہ حاصل کر نے پر برٹش کونسل کے گلوبل آئلز ایکسپرٹ، سابق ایگزیمنر و گلوبل ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر ایڈن تھورن نے سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔ برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرز اوربزنس ڈیولپمنٹ ٹیم کی خصوصی کاوش سے برطانیہ سے برٹش کونسل کے عالمی ماہرڈاکٹر ایڈن تھورن کو ”ٹرین دی ٹرینرز“ ٹریننگ کیلئے پاکستان تشریف لائے۔ اس ٹریننگ میں جو IELTSکے بارے میں تکنیاتی باتیں سکھائی گئی وہ آئلز ٹرینرز کو اپنے سٹوڈنٹس کی بہترین تربیت کرنے میں کارآمد ثابت ہوں گی۔
ڈاکٹر ایڈن تھورن کا شعبہ ء تعلیم میں 30سال سے زائد تجربہ ہے، وہ شعبہ تعلیم میں چائنہ، مشرقی یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اوراوشینیا سمیت کئی ممالک میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ایک دھائی تک و ہ بطور آئلز ٹیچر، ایگزیمینراور ایڈمنسٹریٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر ایڈن تھورن نے سرفراز ملک سے ایجوکیشن اور دیگر امور پر تفصیلات سے بات کی۔ بزنس ڈیولپمنٹ منیجرسید اکرام اکبراور بزنس کنسلٹنٹ صبیح اعجاز نے دن رات ایک کر کے ٹریننگ سیشن کے انتظامات کیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں