سماجی راہنما محمدطاہر شاکر، پشتنی باشندگان و دیگر عمائدیں نے صوبائی حکومت کے جانب سے لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 کو اہم کارنامہ قراریا،

Spread the love

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما محمد موسیٰ، سماجی راہنما محمدطاہر شاکر، پشتنی باشندگان و دیگر عمائدیں نے صوبائی حکومت کے جانب سے لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 کو اہم کارنامہ قراریا، ہمارا شروع دن سے مطالبہ تھا کہ خالصہ سرکاری اراضی کے منصفانہ تقسیم اور مالکانہ حقوق کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیر اعلیٰ نے خالصہ سرکاری اراضی کے مستقل حل کیلئے لینڈ ریفارمز ایکٹ لانے کا اعلان حوصلہ افزا ہے اس قانون سے امن و آمان میں خلل ڈالنے لینڈ مافیا اپنے عزائم میں بری طرح ناکا م ہونگے مجوازہ قانون کی تیاری کیلئے عمائدین، حلقہ نمبرداروں، سیاسی و سماجی حلقوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلے کی ہم تائید کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ گلگت کے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں امید ہے یہ قانون 23 مارچ تک تیار ہوکر صوبائی اسمبلی پیش ہوجائے، یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز تحصیل آفس میں آگاہی ریفرنس کے بعد مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، راہنماوں نے خالصہ سرکااراضی کے مستقل حل کیلئے لینڈ ریفارمز ایکٹ کو بروقت اور اہم قراریا، عمائدین شہر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہمہ وقت تعاون کیلئے تیار ہونگے، اب حقداروں اور غریبوں کا انکا جائز حق ملے گا، ایکٹ کی منظوری سے عوام کے درینہ مطالبہ حل ہونے کے ساتھ پشتنی باشندگان کی کوششیں کامیاب ہونگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں