میاں صغیر انجم اور میاں بابر صغیر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

Spread the love

میاں صغیر انجم اور میاں بابر صغیر کا الیکشن لڑنے کے اعلان کا حلقہ احباب عوام الناس سیاسی وہ سماجی حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار مکمل حمایت کی یقین دہانی

گلی گلی نگر نگر مستحق افراد کی ہر طرح سے مدد کرنےکو اولین ترجیحات میں شامل کرنے والے میاں صغیر انجم اور میاں بابر صغیر عوام کے ووٹ کے صحیح حقدار ہیں عوامی و سماجی حلقے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد حلقہ این اے 141 اور پی پی/196/97اور شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئ

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) ساہیوال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات میاں صغیر انجم اور میاں بابر صغیر جن کی پہچان رفاع عامہ کے کاموں میں بے لوث بڑھ چڑھ کر حصہ لینا مستحق افراد میں راشن مالی امداد سستہ آٹا تقسیم غریب نادار مریضوں کے علاج معالجہ میں مدد کرنا کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان میں یکم رمضان سے لے کر 29رمضان کی افطاری تک روزانہ تقریبا ایک ہزار افراد کی افطاری کا بہترین اہتمام کرنا بھی شامل ہے بے تحاشہ دولت ہونے کے باوجود عام لوگوں سے عاجزی اور مسکراہٹ کے ساتھ ملنا ان کا خاص وطیرہ اور اللہ کی دین ہے کہ وہ سارا سارا سال لوگوں کی خدمت میں لگے رہتے ہیں رہی بات ان کی سیاسی پارٹی پی ٹی آئی سے وابستگی تو انہوں نے اپنی پارٹی کے لیے ہر قسم کی قربانی دی ہے اور اپنے قائد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ہر حکم پر لبیک کیا حالیہ دنوں جیل بھرو تحریک میں ساہیوال سے جن کارکنوں نے اپنی گرفتاری دی ان کے لیے فروٹ کینو۔سیب ۔کیلے جیل بجھوا کر پی ٹی آئی کے قید کارکنوں کو اپنی مکمل حمایت اور انکے ساتھ کھڑے رہنے کا احساس دلایا یہاں دوسرے رہنماؤں کا جیل میں ضروریات زندگی کی دوسری چیزیں پہنچانا تو دور کی کسی نے حال تک نہ پوچھا کے گلے کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں پر پارٹی کارکن آج بھی میاں صغیر انجم اور میاں بابر صغیر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے نہیں تھکتے میاں صغیر انجم اور میاں بابر صغیر کے حلقہ این اے 141اور پی پی 196/97سے الیکشن لڑنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انسانی ہمدردی رکھتے ہوں جنہیں انسانیت کا احساس ہوایسے لوگوں کو میدان میں آنا چاہیے اور ہمیں ایسے لوگوں کو ووٹ سپورٹ کرنی چاہیے عمران خان کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرتے وقت پارٹی سے وفاداری پارٹی مفادات کا تحفظ کرنے حلقہ میں ورک کرنے والے اور لوگوں میں اپنی خدمت کے حوالہ سے پہچان رکھنے والے کارکنوں کو ٹکٹ دے کر الیکشن کے میدان اتاریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں