انسانیت کی خدمت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔ہیلگا ایڈی بیٹریس

Spread the love

انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔معروف یورپی سوشل ورکر

یورپ(چیف اکرام الدین)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق یورپ کی معروف سوشل ورکر ہیلگا ایڈی بیٹریس نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر فرد کو چاہئے کہ مذہب سے ہٹ کر انسانیت کیلیے کام کریں کیونکہ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بہترین عبادت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن اور مقصد انسانیت کی خدمت ہے اج اگر دیکھا جائے تو ہر طرف انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے جو قابل افسوس ہے۔ یورپ کی معروف سوشل ورکر ہیلگا ایڈی بیٹریس نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھانا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے اداروں سے بھی مطالبہ ہے کہ انسانیت کی بقاء کیلئے بہترین اقدامات کریں تا کہ دنیا بھر میں انسانیت کو درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ ہو سکے انسانیت کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں