رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب۔

Spread the love

رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آ باد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ملک بھر میں ایک ہی دن  روزے کیلئے وزارت مذہبی امور نے اہم قدم اٹھا لیا۔وزارت مذہبی امور  نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلب کر لیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بجکر 23 منٹ پر ہوگی۔ دوسری جانب سیکرٹری وزارت مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امید ہے اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ صوبوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں