پختون یار ریفریشمنٹ پوائنٹ کھیوڑہ کا شاندار افتتاح بدست سید وصف شاہ صاحب ہوگیا

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی )

ہمارا ہدف اہل شہر کو فیملی سمیت ایک بہترین سہولت فراہم کرنا ہے۔ریفرشمنٹ پوائنٹ پر فریش جوس/ فالودہ/ آئس کریم/ دودھ سوڈا کی مکمل ورائٹی دستیاب ہوگی۔۔پروپرائٹر نوید عباس
تفصیلات کے مطابق پختون یار ہوٹل کی کامیابی کے بعد کھیوڑہ شہر میں پختون یار ریفریشمنٹ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا گیا جس کی شاندار تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خصوصی آمد سید وصف شاہ صاحب کی تھی جنہوں نے کلام پاک کی تلاوت کے بعد کاروبار میں برکت کی دعا کروائی بعد از تقریب میں شریک احباب کی تواضع کی گئی ریفریشمنٹ پوائنٹ کے قیام کو شہرویوں نے اہل علاقہ کے لیے خوش آئند قرار دیا ان کا کہنا تھا شہر میں اس قسم کے پوائنٹ کی کمی محسوس کی جاتی رہی ہے اس موقع پر نئے پوائنٹ کے پروپرائٹر نوید عباس و فخر عباس نے کہا کہ ہم اہل شہر کے ممنون ہیں جنہوں نے پہلے ہوٹل اور اب اس پوائنٹ کو کامیاب کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہماری کوشش ہوگی کہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو بہترین ماحول میں عمدہ چیزیں فراہم کی جائیں یہی وجہ ہے الگ سے فیملی ہال بھی بنایا گیا ہے۔۔جس میں فریش جوس، دودھ سوڈا، فالودہ ،آئس کریم سمیت مکمل ورائٹی مناسب قیمت میں دستیاب ہوگی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں