یاد رہے کہ آج حافظ سراج الحق، اور حافظ عثمان غنی نے قران مجید مکمل کیا۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل لمیڈیا یورپ کے مطابق قرآن کریم حفظ کرنے والے دو بھائیوں کی دستار بندی کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چارسدہ اکبر آباد میں معروف عالم دین مولانا محمد حسین کے رہائشکاہ پر ختم قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام، رشتہ داروں اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر قرآن مجید کو مکمل کرنے والے طلبہ حافظ سراج الحق اور حافظ عثمان غنی کو علامہ کرام، رشتہ داروں اور علاقہ عمائدین کہ طرف سے قرآن مجید مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کیے گئے اس موقع پر علامہ کرام کا کہنا تھا کہ قران مجید اللہ تبارک و تعالی کی کتاب ہے اس پر عمل کرنا مسلمان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے علامہ کرام نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں پر دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دینے میں کردار ادا کریں کیونکہ دینی تعلیم دنیا اور اخرت دونوں کی کامیابی ہے۔
