ڈاکٹر ذیشان نجم خان کا وائس چانسلر شاہد کمال کے انتقال پر اظہار افسوس۔

Spread the love

پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال پاکستان کے اعلی تعلیمی ماہرین میں تھے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد کمال کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال پاکستان کے اعلی تعلیمی ماہرین میں تھے یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال پاکستان کے کئی اعلی یونیورسٹیوں میں بطور وائس چانسلر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں وہ لاہور سے فیصل آباد آرہے تھے انکی کار کو راستے میں حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے انتقال کر گئے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں