السلام آباد ( بیورو رپورٹ) ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) آف پاکستان کے خلاف ہزاروں طلباء و طالبات کی
ڈگریوں کو تصدیق نہ کرنے پر شدید احتجاج، طلباء و طالبات کے تعلیمی وپیشہ ورانہ مستقبل کو ناقابلِ تلافی نقصان، فی الفور ڈگریوں کو تصدیقکرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 8سالوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود یو نیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء لاہور، الخیر یونیورسٹی اور PIMSAT یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء و طالبات جنھوں نے HEC کے چارٹر کے مطابق اپنی ڈگریاں مختلف شعبہ ہاء میں مکمل کیں،ان کو HEC تصدیق کرنے سے انکاری ہے اور اب 8 سال گزرنے کے بعد ٹیسٹ پاس کرنے کی انوکھی شرط لگا دی۔ جو نہ تو اس سے قبل کسی اور ڈگری ہولڈر کی تصدیق پر لگائی گئی اور نہ ہی مستقبل میں کسی اور ڈگری ہولڈر کے لیے عائدہے۔HEC کے اس غیر منصفانہ رویے کی وجہ سے سٹودنٹس جن کی اکثریت کا تعلق متوسط و غریب گھرانوں سے ہے،ان کامستقبل داؤپر لگ گیا ہے۔نہ تو وہ مزید تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی مناسب جاب بغیر تصدیق شدہ ڈگری کے حاصل کر سکتے ہیں۔ HEC کے اس نارواء سلوک کے خلاف اور فی الفور ڈگریوں کی تصدیق کے لیے متاثرہ یونیورسٹیوں کے طلبائئ و طالبات نے ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کورٹ سے بھی رجوع کیا اور آج HEC کے گیٹ پر بھی شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے سٹوڈنٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ HEC جو سٹوڈنٹس کی تعلیم کے تحفظ کا ضامن ادارہ ہے وہسٹوڈنٹس کے مستقبل کو مزید تباہ ہونے سے بچا لے اور ڈگریوں کو بغیر ٹیسٹ لیے فوری تصدیق کرے۔جو سٹوڈنٹس اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔یہ طلباء وطالبات اس ملک کا اثاثہ و مستقبل ہیں۔جبکہ دوسری جانب HEC نے تقریبا” ایک مہینہ تک مثبت پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔
