ملزم مطلوب نہیں تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور نامزد بھی نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست نمٹا چکی ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔سول جج رانا مجاہد رحیم نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ منسوخ کیے۔علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور نے عدالت میں دلائل دیےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزم مطلوب نہیں،تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور نامزد بھی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست نمٹا چکی ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ کر دیے اور کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔
