دوست بھائیوں اور سپورٹرز کی ریلی میں بھرپور شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔صفدر خان باغی
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی ترجمان پاکستان مسلم لیگ صفدر خان باغی کی زیر قیادت میں کل بروز اتوار کو پاکستان مسلم لیگ مرکزی کونسل اجلاس اسلام آباد کے لئے خیبرپختونخوا سے لائی گئی ریلی میں سینکڑوں معززین علاقہ ورکرز سپورٹرز دوستوں بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صفدر خان باغی نے کہا مرکزی کونسل اجلاس میں سب سے کامیاب ریلی نکالنے پر پاکستان مسلم لیگ مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین ،سنیئر نائب صدر چوہدری سالک حسین ،سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نومنتخب چیف آرگنائزر و صدر پنجاب چوہدری سرور حسین، نومنتخب سیکرٹری جنرل پنجاب چوہدری شافع حسین نے پنجاب ،سندھ خیبرپختونخوا، بلوچستان،گلگت بلتستان،کے ان تمام سابق عہدیداران، ورکرز کارکنان جنہوں نے مرکزی اجلاس کو کامیاب بنایا اور بھرپور انداز میں شرکت کی انکو شکریہ اور خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے اپنے دوست بھائیوں سپورٹرز فیملی ممبرز عزیز و اقارب ورکرز کا فردن فردن سب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
