23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے۔وصال احمد

Spread the love

قائد کے بدولت آج ہم ایک خودمختار اسلامی ملک میں آزاد زندگی گزار رہے ہیں۔معروف صحافی

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف صحافی وصال احمد نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کا دن قیامِ پاکستان کی عملی جدوجہد کا پہلا دن ہے جب بھی تحریک پاکستان کی بات ہوتی ہے تو اس ذکر کا آغاز قراردادِ پاکستان کی منظوری سے ہوتا ہے۔ بلاشبہ اس دن عوام کی طاقت کے سامنے طاغوت کی طاقت دم توڑ گئی اور برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کے حقِ آزادی کے سامنے اس وقت کے انگریز حکمرانوں کو سرجھکانا پڑ گیا۔ تاہم 23 مارچ 1940ء کا عظیم دن لاتعداد قربانیوں اور انتھک جدوجہد کے نتیجے میں مسلمانانِ برصغیر کی زندگیوں میں آیا۔ معروف صحافی وصال احمد نے 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم قرارداد پاکستان منانے کا یہی تقاضا ہے کہ قوم ایسے مواقع پر ان مسلمان رہنماؤں کی جدوجہد اور جانی و مالی قربانیوں کو یاد کرے کہ جس کی بدولت آج ہم ایک خود مختار اسلامی ملک میں آزاد زندگی گزار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں