اریب احمد مختار نے کہا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، رمضان المبارک کیلئے یوٹیلیٹی رعائتی اشیائے خوردنوش پر وزیراعظم کے اعلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائیں گے، تمام سیل پوائیٹنس پر آٹے کی فراہمی کیلئے سول سپلائی اپنی زمہ داری ادا کرے، تھوک و پرچون اور کریانہ سٹوروں میں سرکاری نرخنامہ پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیاجائے گا، سبزی اور فروٹس منڈیوں کی خصوصی نگرانی کی جائیگی، جہاں جہاں سے بھی عوامی شکایات موصول ہونگی مجسٹریٹس، میٹ، فوڈ اور میونسپل فورس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں کاروائی کریں گے، خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے انجمن تاجران، بازار کمیٹی اور وارڈز تاجر راہنما ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، ہماری کوشش ہوگی رمضان المبارک میں گرانفروشوں کو آہنی ہاتھوں سے روکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز دربار ہال میں سابقہ کونسلرز، انجمن تاجران کے نمائندوں، نمبرداروں، سیکٹر مجسٹریٹس، میٹ اینڈ فوڈ انسپکٹرز، اور بازار کمیٹی کے نمائندوں اور یوٹیلیٹی سٹور کے آفیسران پر مشتمل مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء اجلاس سے تاکید کی کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے یوٹیلیٹی سٹور حکام کو حکم دیا کہ وہ دیگر یوٹیلیٹی سٹوروں کو سبسڈی اشیائے کی فراہمی سے قبل الفا کنٹرول انچارچ کو مطلع کریں گے، آٹا، چینی، گھی اور دیگر اشیائے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے ماہانہ نظر ثانی کیلئے مارکیٹ سروے رپورٹ پیش کی، اور تجویز دی کہ مارکیٹ کی مجسٹریٹس اور دیگر ذمہداری اہلکاروں کے ذریعے مانیٹر نگ کی جائے، تاکہ خودساختہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔ اجلاس میں تحصیدار ہیڈ کوآرٹر ذوالفقار علی، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، سیکٹر مجسٹریٹس، انجمن تاجران کے راہنماوں، مسعود الرحمن، منصور علی خان، سبزی فروش ٹھیکیدار اخترالرحمن، سابقہ کونسلرز فضل ارحمن، قیصر عباس، کریانہ جنرل سٹور کے زمہداروں سمیت نمبردار اعلیٰ جاوید انور سمیت دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں شرکائے اجلاس نے سوالات بھی کئے، اجلاس کے آخر میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادار کیا اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں