گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہاکہ ضلعے کوپلاسٹک فری بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات تیز کردئے ہیں، لاکھوں مالیت کے پلاسٹک کے تھیلے قبضے میں لیا جارہا ہے مجسٹریٹس روزانہ کے بنیادوں پر پلاسٹک کے خلاف ایکشن میں ہیں، ماحول دوست تھیلوں کی ترسیل کیلئے محکمہ تحفظ ماحول، GBRSP اپنی کوششیں تیز کریں، کیونکہ پلاسٹک کے متبادل تھیلوں کی ترسیل ہر حال میں کرنا ہے اس کیلئے زمہدار اداروں کی جانب سے مثبت ردعمل آنا چاہیے، ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کے روز GBRSP بنک،محکمہ تحفظ ماحولیات، اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ماحول دوست کپڑوں کے تھیلوں کے فراہمی کے سلسلے میں بنک حکام اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے جانب سے تفصیلی گفت شنید کی اور انہیں ہدایات دیں کہ وہ جلد از مارکیٹ میں کپڑوں کے تھیلوں کی کھیپ پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کریں تاکہ تاجروں کو پلاسٹک کے متبادل دینے میں دشواری درپیش نہ ہو، بعد ازاں ذمہدار محکموں کے آفیسران نے اپنے اپنے ادارے کے جانب سے ماحول دوست کپڑوں کے تھیلوں کے تیاری کے سلسلے میں بنک کے جانب سے قرضوں کی تفصیل بھی بتائی، اور ترجیحی بنیادوں پر پیشہ وارانہ ماہرین کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زوردیا، اسسٹنٹ کمشنرنے EPA اورGBRSP کے حکام پرزور دیا کہ وہ اس اہم پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے باریک بینی سے اقدامات کریں تاکہ عوام کو معیاری تھیلوں کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ واضح رہے صوبائی حکومت کے جانب سے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گلگت شہر کو پلاسٹک فری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عملی اقدامات کے ذریعے لاکھوں مالیت کے پلاسٹک شاپرز کو اپنے قبضے میں لیکر تلف کردیا ہے
