ساہیوال حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی جاری

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال)حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے اور اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے قائداعظم اسٹیڈیم،ساہیوال کلب اور ہڑپہ اسٹیشن پر مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کارڈ سکین کرنے کا نظام مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑے اور انہیں آٹا آسانی سے فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام سے صوبے بھر کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہونگے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سنٹرز پر آنے والے بزرگوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں فوری آٹا فراہم کیا جائے تاکہ لائن میں زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں