تعلیم کسی بھی قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کافی اہم ہوتی ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات
سوات(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اعلی تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کہا کہ زندگی کو بدلنے کا سب سے اہم ذریعہ تعلیم ہی ہے کیونکہ تعلیم ہماری سماجی اور معاشی حیثیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تعلیم انسان کے علم، ہنر، شخصیت اور رویہ کو نکھارتی ہے۔اس سب کے علاوہ تعلیم لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے کیونکہ ایک اعلی تعلیم یافتہ فرد کو اچھی نوکری ملنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔تعلیم خوارک کی طرح ہی انسان کیلئے ضروری ہے آج کے دور میں تعلیم کے بغیر کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کافی اہم ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک فرد کو کام کرنے اور زندگی میں سبقت حاصل کرنے کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرتی ہے تعلیم ہر فرد کو ایک صحیح راستہ دیکھا کر انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔ اس لئے تعلیم کی حصول پر توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں۔ کیونکہ نوجوان نسل کل کی مستقل ہے نوجوان نسل کو بہتر تعلیم دینے سے ہی ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے۔
