اریب احمد مختار کے نگرانی میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کے نگرانی میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،درجنوں دکاندار نرغے میں آگئے، پولٹری شاپس،نان بائیوں، سبزی فروشوں، کریانہ جنرل سٹور، دیپارٹمنٹل جنرل سٹورمالکان کی شامت آگئی، سرکاری نرخنامے کیخلاف ورزی ناقابل معافی جرم ہے تاجر حضرات رمضان المبارک کے تقدس برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ِ بصورت دیگر گرانفروشوں کے خلاف سیکٹر مجسٹریٹس، میونسپل انسپکشن ٹیمیں سخت کاروائیوں پر مجبور ہوں گی، خو دساختہ مہنگائی کے تدراک کیلئے تاجر تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں تفصیلات کے مطابق کے AC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے عناصر کے خلاف جوٹیال جنرل بس سٹینڈ سے لیکر پونیال روڈ رتک کاروائیاں جاری ہیں سیکٹر مجسٹریٹس اپنے ٹیموں کے ہمراہ روزانہ کے بنیادوں پر کاروائیوں کررہے ہیں یکم رمضان المبارک سے اب تک کوئی ایک ہزار سے زائد تاجروں کو مختلف سزائیں دی جاچکی ہیں، اور دو درجن کے قریب دکانوں کو سربہ مہر کردیا گیا ہے جبکہ گوشت فروخت کرنے والے تاجروں کی سزائیں اسکے علاوہ ہیں، انہوں نے کہا کہ پولٹری شاپس کو روزانہ کے بنیادوں پر نرخناموں کے اجراء سے مرغیوں کے قیمتوں میں استحکام ہے، پولٹری شاپس مالکان اپنی دکانوں کی صفائی کا خیال رکھیں، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے نہ کہ ناجائز منافع خوری کا لہذامعاشرے کو سماجی جرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے غیر قانونی اقدامات کو روکنا ہوگا، انہوں نے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ کسی بھی تاجر، دکاندار، سبزی فروش، پھل فروش، کریایہ سٹو ر مالک، قصائی، پولٹری شاپس وغیرہ کے شکایات کی صورت میں الفا کنٹرول 920724 پر ڈائل کریں اور اپنی شکایات درج کرائیں، جگہ کا نام ضرور بتائیں، دکان کی نشاندہی کریں، جلد ازالہ کیاجائے گا خود ساختہ مہنگائی کوہم عوام کے تعاون سے ہی روکنے میں کامیاب ہونگے۔ کیونکہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں