گلگت (پ ر) سابق بلدیاتی کونسلرز، شبیر رضا، قیصر عباس، اشفاق افضل، مجاہد منصوری، سماجی راہنماحاجی نسیم خان، و دیگر سیاسی و سماجی راہنماوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے چیف کوآرپوریشن آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر اور ایڈ منسٹریٹو آفیسر سردار حسین اور ان کے ماتحت سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اپنے آفس میں برتھ سرٹیفیکیٹ، میرج سرٹیفیکٹ، برتھ رجسٹریشن، نکاح رجسٹریشن، نادرا کے جانب سے فراہم ئے جانے والے جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک کاغذات کی تیاری کیلئے آفس سٹاف کے ساتھ ملکر عوامی خدمات کیلئے سرگرداں عمل ہیں، چیف آفیسر،اور ایڈ منسٹریٹو آفیسر عام کلرکوں کی طرح ڈیوٹی دیتے ہیں اور سائلین کا کام پہلی فرصت میں بناکر حوالہ کرتے ہیں ایسے ایماندار آفیسران دیگر محکموں میں اسی طرح سرکاری خدمات سرانجام دیں توکوئی وجہ نہیں کہ عوامی مسائل حل نہ ہوں، انہوں نے چیف سیکریٹر ی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایماندار آفیسران کی حوصلہ افزائی کیلئے ادارتی حسن کار کردگی کے ایوار ڈ سے نوازیں تاکہ دیگر محکموں میں کام کرنے والے آفیسران کیلئے رول ماڈل بن سکے، عابد حسین میر نے جب سے گلگت بلدیہ کام چارج سنبھالا ہے ادارے کو فلاحی ادارہ بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے
