ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی انور اقبال آئی جی جیل خانہ جات کے پی سعادت حسن کو “ایوارڈ آف ایکسیلنس” پیش کر رہے ہیں

Spread the love

ڈائریکٹر آپریشنز انور اقبال کا ٹیم کے ہمراہ محکمہ جیل خانہ جات کے پی کا دورہ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی نے آئی جی جیل خانہ جات کو ایوارڈ آف ایکسیلنس پیش کیا۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز این سی ایچ ڈی انور اقبال کی قیادت میں صوبائی دفتر کی ٹیم نے محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کا دورہ کیا اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات جناب سعادت حسن سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات حامد الرحمان اور حشمت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر NCHD نے آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کے لیے خواندگی کے پروگرام شروع کرنے میں شاندار تعاون کرنے پر “ایوارڈ آف ایکسیلنس” پیش کیا۔ این سی ایچ ڈی نے ایڈیشنل آئی جی حامد الرحمان اور حشمت اللہ کو بھی شیلڈز سے نوازا۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے این سی ایچ ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی گراں قدر خدمات پر ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی انور اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر شمس الزمان، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہار علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد کامران کو شیلڈز دیں۔حال ہی میں NCHD نے صوبے کی 14 جیلوں میں خواندگی پروگرام کامیابی سے مکمل کیا جس میں 300 سے زائد قیدیوں نے بنیادی خواندگی کورس مکمل کیا۔ این سی ایچ ڈی نے یقین دلایا کہ وہ قیدیوں کے لیے خواندگی کا پروگرام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں