مانچسٹر سے لندں تک کا سفر پیدل طے کرنے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے، کھرل زادہ کثرت راۓ

Spread the love

کھرل زادہ کثرت راۓ( صابرہ ناہید بیورو چءف اردو گلوبل )جو کے پاکستان سے تشریف لاۓ ہیں ۔ان کے آنے کا مقصد کشمیر سے یکجہتی کے لئے مانچسٹر سے لندں تک کا سفر پیدل طے کرنا ہے ان کاکہنا ہے کہ شاید ان کی اس کوشش سے مظلوم کشمیریوں کی پوری دنیا میں داد رسی ہو سکے ۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر نے کٹرت راۓ کو قونصلیٹ میں مدعو کیا تاکہ انھیں اس عظیم مقصد کے لئے قونصلیٹ سے رخصت کیا جاۓ آور انھیں ڈپٹی لارڈ میئر یاسمین ڈار ، ہارون کٹھیانہ اور صحافیوں کے ہمراہ پاکستانی قونصلیٹ سے رخصیت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، ہارون کٹھیانہ نے 500پونڈ کا عطیہ ان کے سفر کے لئے دیا جبکہ نصر اقبال اور عدیل شیفیلڈ تک کثرت راۓ کا ساتھ دیں گے۔ ابھی تک کھرل زادہ 17000 میل تک کا ارگنایزڈ سفر طے کر چکے ہیں اور 60000 ان آرگنائزڈ سفر کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں