ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس اور افطار پارٹی۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں زیرِ اہتمام ڈاکٹر شہزانہ امتیاز منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ڈاکٹر عائشہ مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا اور تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جنرل سیکرٹری ایم سی ڈبلیو اے سیدہ شاہده شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔تہمینہ گل چوہدری نےایم سی ایچ سنٹر المرکزجہلم کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ 40مریض خواتین اس سنٹر سے مستفید ہوئیں۔جن میں گائنی کیس اور الٹراساؤنڈ کیس بھی شامل تھے۔ماہ اپریل 2023ءمیں ادارے کے زیرِ اہتمام ہونے والے پروگرام کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ چونکہ اس ماہ میں عید الفطر کی آمد آمد ہے۔اس لیئے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز جو کہ گزشتہ کئی برسوں سے مہربانی شاپ کا انعقاد کر رہی ہیں،ان کی زیرِ نگرانی المرکزجہلم میں غریب اور مستحق افراد کےلیئے “فری مہربانی شاپ”کا انعقاد کیا جائے گا۔جہاں سے وہ عید کے حوالے سے اپنی ضروریات کی اشیاء مفت لے جا سکیں گے اس کے لیئے تاریخ،دن اور وقت کا تعین باہمی مشاورت سے طے کیا جائےگا۔اس اجلاس میں”تجوید قرآن کلاس”کے حوالے سے بھی ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر تمام المرکز کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں سی ڈی سی،ایم سی ڈبلیو اے اورڈیف ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کے عہدیداران و ممبران جن میں محمد اسد مرزا صدر المرکز کونسل جہلم، چوہدری جاوید اقبال سر پرست سی ڈی سی،ڈاکٹر شاہد تنویر صدر سی ڈی سی،شاہد جلیل سیٹھی جنرل سیکرٹری سی ڈی سی،سیدہ شاہدہ شاہ چئیر پرسن لیڈیز ونگ سی ڈی سی المرکزجہلم،مسز فلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر حفصہ عابد،فریحہ اسد مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی ،تہمینہ گل چوہدری،فرزانہ اجمل،صباحت رضوی،ارشد مبارک،میجر(ر) ذرغون گل خان،ڈاکٹر عبد الغفور ملک،فروا ذیشان،عبد الغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم،سید اختر علی شاہ اور دیگر خواتین وحضرات کی ایک بڑی تعداد شامل تھی، کے اعزاز میں ایک پر تکلف افطار پارٹی و افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس کی میزبانی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز صدر ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں