تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال سے سرکاری ادویات اور سامان کی چوری ملازمین رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال سے سرکاری ادویات اور سامان کی چوری ملازمین رنگے ہاتھوں پکڑے گئے.تفصیلات کے مطابق تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں بدعنوانی کے چرچے عام ہیں اور متعدد بار سرزنش کے باوجود بااثر مافیا سے تعلق رکھنے والے درجہ چہارم کے ملازمین نے ایم ایس اور دیگر افسران کو بے بس بنا رکھا ھے. گذشتہ روز کلوز سرکٹ کیمرے کے ذریعے ہسپتال کے عقبی گیٹ کے راستے ہسپتال ملازمین نصیر،نایاب، قاسم اور نبیل کو سرکاری ادویات اور دیگر سامان چوری کرتے پکڑ لیا گیا. یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ملازمین کو وزیرآباد حلقہ سے تعلق رکھنے والے حکومتی اور اپوزیشن کے طاقتور باآثر قائدین کی آشیرباد حاصل ھے اور درجہ چہارم کے ملازمین چوکیدار اور سینٹری سپروائزر کی پوسٹ پر بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو فارمیسی انچارج اور دیگر اہم پوسٹوں پر تعینات کر کے کرپشن کا راستہ کھولا گیا ھے اور سیاسی میدان میں دست وگریبان پارٹیوں کے کارندے چوری اور کرپشن میں اکٹھے ہیں. ایم ایس نے چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کی بجائے روایتی چال چلتے ہوئے رپورٹ افسران کو روانہ کر دی ھے. عوامی سماجی حلقوں کا بیان ھے کہ قومی اداروں سے سیاسی عناصر کی ملی بھگت سے کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے ایک ہمہ گیر انقلاب کی ضرورت ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں