دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکرام الدین نے کہا کہ سوات کبل میں سی ٹی ڈی تھانے پر خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی روکھ تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ بہتر اقدامات سے ہی امن امان آسکتا ہے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ دہشت گردی ایک ناسور اور لعنت ہے اور اس ناسور اور لعنت سے نجات عوام کے متحد ہونے سے ہی ممکن ہے۔ اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر دہشت گردی اور انتہاپسندی میں اضافہ کر دیا جو ملک و قوم کیلئے خطرہ ہے دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی پولیس اہلکاروں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین
