اللہ تعالی شہید پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔صدر انقلاب پارٹی ملتان ڈویژن
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ سوات کبل میں سی ٹی ڈی تھانے پر خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف سخت قانون کاروائی کی ضروت ہے۔ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہم سب کو آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ جب تک عوام خاموش ہے تب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہ ممکن ہے پولیس فورسز اور عوام پر خودکش دھماکے کونسی انسانیت ہے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی خودکش دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی پولیس اہلکاروں اور دیگر کو صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین
