گلگت ( پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے شہر کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے واضح احکامات دے دئے، پلاسٹک شاپرز کے کاروبار کرنے والوں کو ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کریں، قانون پر ہر حال میں عملدرآمد یقینی بنائیں گے پلاسٹک کے استعمال کے خاتمے کیلئے تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، ہول سیلرز، جنرل سٹور، کریانہ سٹور مالکان، ڈیپارٹمنٹل سٹورمالکان، پلاسٹک شاپرز کے خریدو فروخت پر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز تحفظ ماحولیات،مجسٹریٹس اور تاجروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر خادم حسین نے پلاسٹک کے استعمال کے مضر اثرات سے متعلق ایک بار پھر تاجروں کو آگاہ کیا اور واضح کیا کہ پلاسٹک شاپر ز پر ہر حال میں پابندی عائد ہوگی اور عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن جاری رہے گا پلاسٹک سٹاک کو شہر سے پاک کردیا جائے گا پلاسٹک شاپرز کے کاروبار کرنے والوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، پلاسٹک فری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات کے سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں پلاسٹک شاپرز دیکھے جائیں گے قبضہ میں لئے جائیں گے، اسکے علاوہ شہر میں ماحول دوست کپڑوں کے تھیلوں کے فراہمی کے سلسلے میں اقدامات تیز کردئے گئے ہیں، امید ہے عملدرآمد سے شہر کو پلاسٹک فری بنانے میں مدد ملے گی
