چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال
ساہیوال :سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد مسعود انور کا پی آر سنٹر نورشاہ کا دورہ، گندم خریداری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا، گندم خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ خوراک اور محکمہ ریونیو کے متعلقہ افسران اقدامات جاری رکھیں، خریداری مراکز پر آنے والے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد مسعود انور نے پی آر سنٹر نورشاہ کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رائے مشتاق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے گندم خریداری کے حوالے سے ابتک کی پیش رفت بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ خوراک اور محکمہ ریونیو کے متعلقہ افسران اقدامات جاری رکھیں اور خریداری مراکز پر آنے والے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر تعینات سرکاری افسران و اہلکاران کاشتکاروں کی رہنمائی کریں اور انہیں وافر مقدار میں باردانہ تقسیم کیا جائے تاکہ مقررہ ٹارگٹ کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔
